اعلیٰ پولیس افسر نے گن پوائنٹ پر اداکارہ ماہ نور کا ریپ کردیا، چیخ و پکار پر بھی کسی نے مدد نہیں کی، الزام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو 24 نیوز

اسٹیج اداکارہ ماہ نور نے ڈی پی او سرگودھا پر ریپ کا الزام لگادیا اور اس سلسلے میں کارروائی کے لیے آئی جی پنجاب کو درخواست بھی دیدی۔

آئی جی پنجاب کے نام درخواست میں اداکارہ نے موقف اپنایا کہ  ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس میں گن پوائنٹ پر زنا بالجبر کیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈی پی او نے یہ ویڈیو وائرل کرنے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسانے کی بھی دھمکی دی، درخواست گزار نے یہ بھی بتایا کہ وہ کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں اور اس سلسلے میں کینیڈا کے سفارتخانے سے بھی رابطہ کر رہی ہیں۔

نیلم، شالینی پاسی اور گوری خان کی جمعہ چمّا گانے پر واک، وائرل ویڈیوز

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ میری نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں اور مجھے بلیک میل، ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈی پی او کے آپریٹر ثمر نے مجھے فون کر کےمیری رقم کی ریکوری کے بہانے سے ڈی پی او ہاؤس سرگودھا بلایا کہ آپ کی 6 کروڑ روپے رقم جو پولیس اہلکار نے ضبط کی ہے، وہ رقم ڈی پی او برآمد کرا دیں گے۔

ڈی پی او ہاؤس میں مجھے پولیس اہلکار ایک کمرے میں لے گئے جہاں ڈی پی او موجود تھا۔ ڈی پی او نے مجھ پر گن تان کر برہنہ کیا اور کہا کہ مزاحمت کی تو جان سے مار دوں گا، پھر میرے ساتھ زیادتی کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتا رہا، میں نے بہت چیخ وپکار کی، مگر میری کسی نے مدد نہ کی۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں آئی جی پنجاب کو ڈی پی او کے خلاف مقدمہ درج اور کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔

Related Posts