پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کو اپنی تنہائی کا ساتھی کہہ دیا۔
حال ہی میں رمضان اسپیشل ڈرامہ پرستان کی مرکزی اداکارہ ایمن سلیم ایک انٹرویو میں نظر آئیں جہاں پر انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
انٹرویو میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’اگر آپ کسی جزیرے پر پھنس جائیں تو آپ اپنے ساتھ کس کو لے کرجائیں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’ایسے میں ظاہر ہے وہ بہت ساری کافی اپنے ساتھ لے کر جائیں گی‘۔
ایمن سلیم نے مزید کہا کہ ’اور بہت ساری چیپ اسٹکس بھی لے کر جائیں گی کیونکہ ان کے ہونٹ اکثر خشک رہتے ہیں‘۔
یہ جواب سن کر میزبان نے کہا کہ ’آپ جزیرے پر پھنسی ہوئی ہوں گی تو شاید وہاں آپ کے ہونٹ خشک نہ ہوں‘ جس پر ایمن سلیم نے کہا کہ ’لیکن پھر بھی میں چیپ اسٹکس ساتھ نہ لے کر جانے والا خطرہ مول نہیں لے سکتی‘۔
اداکارہ ایمن سلیم نے مزید کہا کہ میں اپنے ساتھ عامر لیاقت حسین کو بھی لے کر جاؤنگی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جب عامرلیاقت آس پاس ہوتے ہیں تو کوئی بوریت والا لمحہ قریب نہیں آتا تو میں انٹرٹین ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے پیسے کی بھوکی کہنے والے غلط ہیں۔ دانیہ شاہ کا الزامات پر ردِ عمل