لاہور: اداکارہ اریبہ حبیب کا آئٹم نمبر سانگ سے متعلق کہنا ہے کہ ‘آئٹم نمبر’نام ہی غلط ہے اور یہ پاکستان جیسے مسلم ملک کیلئے بنا ہی نہیں ہے۔ کیونکہ ہماری ثقافت بھارت سے بہت مختلف ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر 1.5 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے ایک انٹرویو میں آئٹم نمبر سانگز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ آئٹم سانگز بھارت جیسے ملک میں ہی بننا شروع ہوئے ہیں اور یہ بھارتی عوام کیلئے ہی بنے ہیں۔
اریبہ حبیب کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو فلموں میں مسالا چاہیے ہوتا ہے کیونکہ ڈانس، میوزک اور ڈرامہ بھارتیوں کی روایت میں شامل ہے ۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چونکہ مسلمان ہیں اسی لیے ہم ایسی چیزیں پسند نہیں کرتے ، ہم اسے برا سمجھتے ہیں، ہمارے 90 فیصد ڈرامہ شائقین مڈل کلاس ہیں جنہیں یہ سب پسند نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاوری گرل دنا نیر مبین رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی