ممبئی: گذشتہ سال خود کشی کرنے والے بالی ووڈ کے اداکار سشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی قربانیوں نے ہی سشانت سنگھ کو ایک کامیاب اداکار بنایا تھا۔
بالی ووڈ ببل کو دیئے گئے انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے انکتا لوکھنڈے نے انکشاف کیا کہ انہیں کم از کم 2 بار فلموں میں کام کے بدلے جنسی تعلقات استوار کرنے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے ایسے کام سے منع کردیا تھا جس کو حاصل کرنے کے لئے انہیں اپنے آپ کو نیچے کرنا پڑے۔
سابق بوائے فرینڈ کی خودکشی کے بعد خود پر ہونے والی تنقید پر پہلی بار انکتا لوکھنڈے نے کھل کر بات کی ہے اور کئی اہم انکشافات بھی کیے ہیں۔ انکتا لوکھنڈے کا کہنا تھا کہ انہوں نے سشانت سنگھ کی محبت کی خاطر بڑی بڑی فلموں کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔
انکتا لوکھنڈے نے بتایا کہ جب سشانت نے خودکشی کی اور انہوں نے ان کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی تو بالی ووڈ کے بہت سے اداکاروں اور اداکاراؤں ان پر تنقید کی اور سوال کیا کہ آخر کیوں ان کی تصویر شیئر کرکے دکھ کا اظہار نہیں کیا؟
اداکارہ نے بتایا کہ جس طرح کوئی بھی شخص اپنے کسی اہل خانہ یا انتہائی قریبی شخص کے مرنے پر ان کی تصویر شیئر کرکے یہ نہیں بتانا چاہتا کہ وہ تنہا ہوگئے، اسی طرح انہوں نے بھی سشانت کی تصویر شیئر نہیں کی اور آج تک انہوں نے ان کی تصویر شیئر نہیں کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ سشانت سنگھ کے ساتھ ڈھائی سال تک محبت کرتی رہی اور اس کی محبت میں ہی میں نے کئی بڑی بڑی فلموں کی پیش کش کر ٹھکرا دیا تھا کیونکہ سشانت سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے انہیں ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’رام لیلا‘ جیسی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔
انکتا لوکھنڈے نے دوران انٹرویو اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہیں شاہ رخ خان اور فرح خان کی جانب سے ’ہیپی نیو ایئر‘ فلم میں بھی کام کی کش پش ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : اروشی روتیلا کے انسٹا فالوورز ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئے