پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضا علی کی بڑی بہن فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔
انسٹاگرام اسٹوری اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ فضا علی نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی بہن کے انتقال سے متعلق آگاہ کیااور افسوس کااظہار کیا۔
معروف اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ آپی ہمیشہ کیلئے مجھے اور فرال کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں ان کی آگے کی زندگی کیلئے دعا کیجیے گا۔
مزید پڑھیں:فضا علی ہسپتال میں زیرِ علاج، مداحوں سے صحتیابی کیلئے دُعا کی اپیل
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فضا علی نے بہن کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں گھر میں گیلری میں جھولا کھاتے اور مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔