اداکارعثمان مختار پروڈیوسربن گئے، اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارعثمان مختار پروڈیوسربن گئے، اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا
اداکارعثمان مختار پروڈیوسربن گئے، اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار نے اپنے دوست معراج حق کے ساتھ مل کر ایسٹرن ٹیریسٹریل اسٹوڈیوز کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا۔

عثمان مختار اور معراج حق نے انسٹاگرام پر خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ابھی اپنا پہلا پروجیکٹ ختم کرلیا ہے اور اب ہم اپنے ایسٹرن ٹیریسٹریل اسٹوڈیو آفیشل کے پہلے پروجیکٹ کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کیلئےزیادہ انتظار نہیں کرسکتے۔

عثمان مختار اور معراج حق کے مطابق ای ٹی اسٹوڈیوز ان تمام باصلاحیت افراد اور فنکاروں کے لیے گیم چینجر ثابت ہونے والا ہے جنہیں کہیں بھی شائد اپنے فن اور مہارت کو ثابت کرنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔

مزید برآں عثمان اور معراج کا مقصدکمیونٹی اور برادری کو ایسا کچھ دینا ہے جس سے نہ صرف اس صنعت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے بلکہ اسے مزید وسعت دے کر نئے افق کھول کر ان تمام لوگوں کو موقع دینا ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

عثمان مختار اس ملک کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے نہ صرف ڈراموں کی شکل میں بلکہ بڑی اسکرین پر بھی ایک کے بعد ایک ہٹ فلموں میں انھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اور اب عثمان مختار اپنی صلاحیتوں کو ایک بڑے مقصد کے لیے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں، جو ان کی پروڈکشن کے ذریعے کمیونٹی کی تعمیر ہے۔

اور اب ہم یہ دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں کہ اس نئے پروڈکشن ہاؤس سے کیا نکلتا ہے جس کی قیادت ہماری انڈسٹری کے سرکردہ افراد کی جانب سے کی جارہی ہے۔

Related Posts