بھارتی اداکار سنجے دت کوسانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار سنجے دت کوسانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا
بھارتی اداکار سنجے دت کوسانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا

ممبئی:بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بالی وڈ انڈسٹری میں منا بھائی اور سنجو بابا کے نام سے معروف 61 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

سنجے دت کے مطابق میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں خیریت سے ہوں اور ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہوں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں، نرسز اور دیگر عملے کی نگہداشت میں ہسپتال میں شاید انہیں ایک یا دو دن رہنا پڑے، آپ سب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے شکریہ۔

Related Posts