مصطفی عامر قتل کیس میں مزید گرفتاریاں، معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Actor Sajid Hasan’s son held with four others in Mustafa Amir murder probe

کراچی پولیس نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت چار دیگر نوجوانوں کو مصطفی عامر قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ساجد حسن کے اہلِ خانہ کو ان کے بیٹے کی گرفتاری سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ گرفتار شدہ افراد میں سے ایک کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اس واقعے کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف ایک خصوصی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل کراچی کے ڈیفنس علاقے میں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفی عامر کیس میں گرفتار ملزمان ارمغان قریشی اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔

مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جہاں تفتیشی افسر نے گرفتار ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ارمغان کے دو ملازمین کے بیانات دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرنا باقی ہیں جبکہ اس کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحے اور لیپ ٹاپ کی فارنزک جانچ بھی ضروری ہے۔

Related Posts