کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی بھی کے الیکٹرک کے ہاتھوں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں میں شامل ہوگئے ہیں۔پریشانی کے باعث انہوں نے کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھئی جنریٹر یا ڈیزل والوں سے کوئی کانٹریکٹ ہی کرلو تاکہ ہمیں بجلی فراہم ہوسکے۔
انہوں نے اپنے علاقے کی لوڈشیڈنگ کے اوقات سے کے الیکٹرک کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بجلی نہیں تھی اور پھر رات کے ایک بجے دوبارہ بجلی چلی گئی اور خدا جانے کہ کب بجلی واپس آئے گی۔
فیصل قریشی کے اِس ٹوئٹ پر کے الیکٹرک کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ہم نے آپ کی شکایت کا جواب آپ کو ڈی ایم یعنی ذاتی میسج میں دے دیا ہے۔
Bhaee @KElectricPk generator waloon sey ya diesel waloon sey koi contract karliya hey kal subha 8 am to 8pm aaj raat 1 am to God knows no electricity…yeah kiya horaha hey
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) September 13, 2020