برطانوی ارب پتی شخصیت عمران خان کی رہائی کیلئے سرگرم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو برطانوی میڈیا

کئی بڑی کمپنیوں کے مالک برطانوی ارب پتی نے عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بلند کر دی ہے۔

رچرڈ برانسن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک زور دار پیغام دیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’یہ کرکٹ کے بارے میں نہیں ہے، پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہیے۔ ان کی بلاجواز گرفتاری سے پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔‘

 

 

رچرڈ برانسن نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ مشہور میگزین ”ٹائم“ کا ایک مضمون بھی شیئر کیا جس میں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی صحت، وہاں کی ناقص سہولیات اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے خدشات پر بات کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ رچرڈ برانسن کے ایکس پر 12 میلن سے زائد فالورز ہیں اور ان کی عمران خان سے متعلق پوسٹ کو ایک ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔

Related Posts