اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر کاروائی کے دوران شارجہ جانے والے مْلزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسولز برآمدکر کیبنوں کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ملزم گرفتار کوہاٹ اندس ہائی ویپر ٹرک سے 12 کلو چرس برآمد کر لی۔

اے این ایف اور ایف سی کی سِیری شان خیل ایریا میں مشترکہ کارروائی میں پلندک نالہ کے قریب 30 کلو چرس اور 2 کلو 400 گرام افیون برآمد کر لی۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سپین جانے والے منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے بیگ میں جذب شدہ 8 کلو 420 گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔

چمن فرینڈ شپ گیٹ کے قریب سے قلع عبداللّہ کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا،چیکنگ کے دوران 11 کلو 700 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی ہوشاب میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمدشدہ آئس نمک میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ تمام گرفتارمْلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Related Posts