میٹرک بورڈ کا زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، میٹرک بورڈ
زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، میٹرک بورڈ

کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بورڈ سے الحاق تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بو رڈ سے جاری کیے گئے امتحانی فارمز پرلکھی گئی رقم کے مطابق ہی طلبہ و طالبات سے فیسیں وصول کریں۔

زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ بورڈ آفس میں ایسی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ امتحانی فیسوں کی مد میں کئی اسکول زائد رقم وصول کر رہے ہیں۔

جماعت نہم کی انرولمنٹ فیس 700 روپے اور امتحانی فیس 1400 روپے، جماعت دہم کی امتحانی فیس 1700 روپے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کیلیے رجسٹریشن فیس 1000 اور امتحانی فیس 1900 روپے ہے اور ہر فارم کی فیس 100 روپے مقرر ہے۔

بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکولوں کے سربراہان اپنی دیگراسکول برانچوں کا بھی بورڈ سے الحاق کروا لیں۔علاوہ ازیں سندھ گورنمنٹ کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے کریکولم لیٹر (Reduced Syllabus) جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق صرف 2021 کے لیے(جماعت نہم)پرانے دہم جماعت سائنس گروپ اور جنرل گروپ کے طلبہ و طالبات کیلیے تمام سلیبس کو تخفیف کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن اور تخفیف کیے گئے سلیبس کو بورڈ آفس کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts