جو اسکول ایس او پیز پر عمل نہ کریں ان کے خلاف کارروائی کی جائے، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 511 نئے کیسز رپورٹ
سندھ میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 511 نئے کیسز رپورٹ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہاہے کہ کورونا سے اموات کا تناسب کم ہوگیا ہے لیکن ابھی تک اموات ہو رہی ہیں۔

سید مراد علی شاہ کی صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی، مشیر قانون مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑواور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات بھی ہورہی ہیں اور ہم اسکول بھی کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹیسٹنگ کی گنجائش 14940 تک بڑھائی گئی ہے۔

سندھ میں اس وقت 3158 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ کراچی ڈویژن میں 2092، حیدرآباد 670، میرپورخاص 81، شہید بے نظیر آباد 101، سکھر 96 اور لاڑکانہ 118 کیسز ہیں۔

کورونا وائر س سے متعلق اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ کو سیکرٹری صحت کی جانب سے تازہ صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔سیکرٹری صحت سندھ کی جانب سے پریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے اپریل میں 109، مئی میں 385، جون 904، جولائی 817، اگست میں 186 اموات ہوئی ہیں جبکہ ستمبر میں 62 اموات ہوئیں۔

ہائی رسک ایریاز میں مارکیٹس، شاپنگ مالز، سیاحتی مقامات، ہوٹلز، جلسے جلوس، درگاہیں شامل ہیں۔وزیرتعلیم سعید غنی کی جانب سے کہا گیا کہ تمام اسکولوں کو ایس او پیز تقسیم کر رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم کو ایس او پیز سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکولوں میں ماسک پہننے کو یقینی بنائیں، جو اسکول ایس او پیز پر عمل نہ کرے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Related Posts