ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھیک مانگنے

کراچی: ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم شیخ کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری، انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کیا۔

ملزم منصور علی کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا، چھاپہ مار ٹیم میں انسپکٹر بابر علی، سب انسپیکٹر شاہد مصطفی، مہران خان اور کانسٹیبل حسن  شامل تھے۔ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔

ملزم بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہا تھا۔

گرفتار ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔

ملزم سے متعدد فارمز، چیک بکس، اسٹمپس اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ویڈیو گیم سے متاثر ملزم کی گاڑی چھیننے کی کوشش، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts