کراچی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کامیاب کارروائی، 2 چور گرفتار، 4 موٹر سائیکلز برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کامیاب کارروائی، 2 چور گرفتار ، 4 موٹر سائیکل برآمد
کراچی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کامیاب کارروائی، 2 چور گرفتار ، 4 موٹر سائیکل برآمد

سی آئی اے کراچی کے اینٹی لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلز برآمد کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی سی آئی اے کے اینٹی کار لفٹنگ سیل نے گزشتہ شب کی جس کے دوران 2 عادی موٹر سائیکل چور زاہد ولد نور محمد اور حنیف ولد اسلام الدین کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان نے شہر بھر میں مختلف وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سڑک اور بازار کے اردگرد کھڑی موٹر سائیکلز مہارت سے چرا لیا کرتے تھے جنہیں فروخت کیا جاتا تھا۔

متعلقہ پولیس کے مطابق موٹر سائیکلز کو سندھ کے شہر بھریا سٹی میں ایک اور ملزم کے ذریعے فروخت کرتے رہے جو کارروائی کے موقعے پر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ اے سی ایل سی کے مطابق عادی ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں پہلے ہی مقدمات درج ہیں جن میں شرافی گوٹھ، ڈاکس اور گلستانِ جوہر شامل ہیں۔

ملزمان ہوشیاری کے ساتھ وارداتیں کرتے تھے، اس لیے پولیس کے پاس ملزمان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران گروہ کے مزید اراکین کی گرفتاری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مردار اجسام سے کوکنگ آئل کی تیاری دوبارہ شروع 

Related Posts