گلستان جوہر میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزمان فرار ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلستان جوہر میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزمان فرار ہو گئے
گلستان جوہر میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزمان فرار ہو گئے

کراچی: گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ تیزاب پھینکے والے ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تیزاب گردی کے فوری بعد خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خاتون پر تیزاب پھینکا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیزاب سے خاتون کے ہاتھ اور کمر جھلس گئی ہے، سارہ نامی خاتون کو اسپتال منتقل کیا ہے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او شارع فیصل خاتون کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام نے سب سے پہلے خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا اور جائیداد میں حصہ رکھا، صدر عارف علوی

Related Posts