عمران خان دور کے معاون احتساب شہزاد اکبر تیزاب گردی کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر نامعلوم افراد نے تیزاب سے حملہ کر دیا۔

شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں لکھا کہ گزشتہ شام مجھ پر حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا، حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پرکیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئی تھیں، شکر ہے کہ میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے تاہم مجھے کچھ زخم آئے ہیں۔

افغان وزیر خارجہ کو اضافی ذمے داریاں تفویض، طالبان ذرائع کی تردید

شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ میری حالت خطرے سے باہر ہے اور میں ان حملوں سے گھبراؤں گا نہیں۔

Related Posts