پنجاب میں مافیا کا راج، بھتہ نہ دینے پر سرگودھا کی محنت کش خاتون پر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Acid attack victim lady shif to lahore from Sargodha

سرگودھا: پنجاب میں لاقانونیت بڑھنے لگی،سرگودھا کی محنت کش خاتون پر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی گئی، مضروبہ کی حالت تشویشناک، لاہور منتقل کردیا گیا۔

زخمی خاتون کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ وہ سرگودھا کے منگل بازار میں محنت مزدوری کرتی ہے ،خاتون کا کہنا ہے کہ با اثر افراد منگل بازار میں اسٹال لگانے کے زبردستی پیسے لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا میں پاکستانی 21سالہ طالبہ پر تیزاب حملہ، چہرہ وجسم جھلس گیا، ملزم گرفتار نہ ہوسکا

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان دھمکیاں دیتے تھے اور بولتے تھے کہ تجھے مزہ چکھائیں گے۔پولیس کے مطابق خاتون دکاندار پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے 2 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں، مزید 3 کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

45 سالہ نورین بی بی کا جسم 65 فیصد سے زائد جھلس چکا ہے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

بھتہ نہ دینے پر جلائی گئی محنت کش خاتون کی حالت اسپتال میں تشویش ناک ہے۔مذکورہ خاتون نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان نے مجھ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

Related Posts