اسلام آباد، ملزمان کی دوسال تک نوجوان سے جنسی زیادتی، ویڈیو وائرل کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، ملزمان کی دوسال تک نوجوان سے جنسی زیادتی، ویڈیو وائرل کردی
اسلام آباد، ملزمان کی دوسال تک نوجوان سے جنسی زیادتی، ویڈیو وائرل کردی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں بد فعلی کے دوران ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام۔

ذرائع کے مطابق تھانہ نیلور کی حدود میں نوجوان سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنائی گئی،ملزمان ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے دو سال تک بدفعلی کرتے رہے،دو سال تک بدفعلی کرنے کے باوجود ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متاثرہ نوجوان نے پولیس سے رابطہ کیا،متاثرہ نوجوان حسنین نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ میں سکنہ درنونیاں ڈھوک ڈوریال تحصیل کوٹلی ستیاں راولپنڈی کا رہائشی ہوں۔

نومبر 2019کو میں راولپنڈی میں کسی کام کے سلسلے میں راولپنڈی آ رہا تھا تو میرے گاؤں کے عدنان سکنہ کرل بھی کیری ڈبہ چلاتا ہے اس نے مجھے کہا کہ میں بھی راولپنڈی جا رہا ہوں آؤ میرے ساتھ ہی چلو،میں تمہیں چھو ڑ دوں گا، اس کے کہنے پر میں گاڑی میں بیٹھ گیا۔

جب گاڑی تمیر سٹاپ اسلام آباد پہنچی تو اس نے گاڑی تمیر گاؤں کی طرف موڑ دی میرے پوچھنے پر عدنان نے کہا یہاں میرے گاؤں کے دو تین لڑکے چوکیداری کرتے ہیں جن سے مل کر ہم راولپنڈی چلے جائیں گے۔

جب ہم لوگ تمیر گاؤں پہنچے تو یہ لوگ مجھے ایک بند کمرے میں لے گئے جہاں پر صغیر عرف بلا۔ عبداللہ۔سدھیر تین مسلح افراد موجود تھے،جنہوں نے مجھے زبردستی زدوکوب کیا اور میرے ساتھ زنا کاری کی اور سدھیر نے میری ویڈیو بنائی۔

اس دوران ملزمان نے مجھے دھمکیاں دیں کہ اگر تم نے کسی کو اس بات کا بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے اور تمہاری ویڈیو وائرل کر دیں گے بعد میں مجھے مختلف اوقات میں کوٹلی ستیاں میں بلیک میل کرکے میرے ساتھ زناکاری کرتے رہے۔

میں آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ان کو نشان عبرت بنایا جائے،انہوں نے معاشرے میں مجھے منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔

ملزمان بااثر ہیں ایف آئی آر درج ہو چکی ہے،لیکن تھانہ نیلور کی پولیس ان ملزمان کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام ہے، مجھے انصاف چاہیے میری زندگی ان افراد کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے۔

Related Posts