صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم ملزم نے خود گرفتاری دے کر صحتِ جرم سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ میں وقار الحسن نامی ملزم خود کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کے دفتر میں پیش ہوگیا جہاں ملزم نے تفتیشی افسران کو بیان دیا ہے کہ میرا لاہور میں خاتون سے ہونے والی اجتماعی زیادتی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں صحتِ جرم سے انکار کرتا ہوں۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا ، تاہم مرکزی ملزم وقار الحسن خود سی آئی اے کے دفتر جا پہنچا تاہم عابد نامی دوسرے ملزم کی گرفتاری نہیں ہوسکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صحتِ جرم سے انکار کوئی اہم بات نہیں۔ اگر وقار الحسن مجرم نہیں تو اسے سزا نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے جنسی زیادتی کے ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئیں، پنجاب پولیس نے ملزمان کی معلومات فراہم کرنے پر 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز پنجاب پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ملزمان زیادتی کیس میں مطلوب ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور موٹر وے زیادتی کیس، ملزمان پر 25 لاکھ انعام کا اعلان