خیبرپختونخوا میں جائیداد کے تنازعہ پرسگی بہن پر انسانیت سوز تشدد کرنیوالے ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Accused arrested for torturing sister seeking share in ‘property

پشاور:کوہاٹ روڈ امین کالونی میں گھریلو تنازعے پر دو افراد نے خواتین پرتشددکیا، گھریلو جھگڑے میں ضعیف عمر خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا،تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی،پولیس نے فوری کاروائی کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے ۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان ایک خاتون کو ہیلمٹ اور ہتھوڑی سے مار رہے ہیں ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کیپٹل سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آفتاب اور ارشد پسران عبدالحنان ساکنان امین کالونی کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا ہے۔

دونوں ملزمان نے دوران تفتیش اپنی سگی بہن مسماۃ (ب) پر پدری مکان میں حصہ کا مطالبہ کرنے پر تشدد کا اعتراف کر لیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مقامی پولیس نے خاتون کو طبی امداد اور معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ڈاکٹری رائے موصول ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts