راولپنڈی:لاہور اور گردونواح میں غریب اور سادہ لوح شہریوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے والا اشتہاری مجرم پانچ سال کے بعد پولیس کی حراست میں آگیا۔
غریب لوگوں کے گردے نکال کر ان کو پیسے بھی نہیں دیتا تھا جبکہ نکالے گئے گردے بیچ کر ڈھیروں پیسے کماتا تھا، لاہور پولیس نے غیرقانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم گرفتار غیر رجسٹرڈ کلینک بناکر گردے ٹرانسپلانٹ کیا کرتا تھا ملزم ذوالفقار عرصہ پانچ سال سے ایف آئی اے اور پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم ذوالفقار سادہ لوح دیہاتیوں کو نوکری اور رقوم کا جھانسہ دے کر لاہور لاتا اور متاثرہ افراد کے گردے نکال کر بھاری رقوم کے عوض فروخت کر دیتا تھا۔
چالیس سے پچاس لاکھ روپے تک گردوں کا سودا کرتا تھا جبکہ گردے نکال کر رقم کی ادائیگی بھی نہیں کرتا تھا اشتہاری ملزم گرفتار دو کروڑ روپے سے زائد بوگس چیک دینے کے مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھا