نوکری کےبہانے خاتون کو لاہور بلا کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے نوکری کا جھانسا دے کر خاتون کو لاہور بلانے اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔

سیف سٹیز کے ترجمان کے مطابق، خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے بتایا کہ وہ قصور کی رہائشی ہے اور نوکری کی تلاش میں لاہور آئی تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم عمران نے اسے نوکری کا جھانسا دے کر اپنے دفتر بلایا اور وہاں زبردستی زیادتی کی۔

پنجاب: خواتین کے لیے ایف آئی آر کی پراگریس ٹریک کرنے کی نئی ایپ کا آغاز

خاتون کی کال کے بعد ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھیجا، جہاں سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی تلاش کی گئی۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پولیس نے ملزم کو جلدی سے حراست میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق، خواتین کو جاب انٹرویو کے دوران کسی مرد سرپرست کو ساتھ لے کر جانا چاہیے، اور اگر وہ غیر محفوظ محسوس کریں تو فوراً 15 پر کال کر کے 2 دبائیں۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

Related Posts