7سالہ بچی سے زیادتی اور جلی ہوئی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two girls allegedly gang-raped by three men in lahore

پشاور: پشاورکے علاقہ بڈھ بیر میں بڑی تگ و دو کے بعد بالاآخر 7 سالہ بچی کی جلی ہوئی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے لاش جلانے میں ملوث بچی کے درندہ صفت پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی صدر سرکل وقار خان کے مطابق بچی کو قتل کرنے اور لاش جلانے والے وحشی درندے کو قبائلی ضلع خیبر سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم بچی کا ہمسایہ نکلا جس کی گرفتاری علاقہ زخہ خیل سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو قتل کرکے لاش کو جلایا اور واردات کے بعد علاقے سے فرار ہوگیا تھا۔

کیس میں 1000 کے قریب گھروں کی پروفائلنگ کی گئی۔واضح رہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع قبرستان سے ایک بچی کی جلی ہوئی لاش ملی تھی جس کی شناخت 7 سالہ لیہ دختر معراج کے نام سے ہوئی۔

بچی 21 نومبر کو گھر سے ٹافیاں لینے نکلی تھی۔ واقعہ کے بعد سی سی پی او پشاور نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین کو ہراسگی اور زیادتی سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے خصوصی یونٹ قائم

Related Posts