توشہ خانہ ریفرنس: عدالت کا نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف کی اپیلیں خارج، عدم پیشی پر اشتہاری قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف کی اپیلیں خارج، عدم پیشی پر اشتہاری قرار

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کا حکم صادر کردیا۔ نیب نے عدالتی حکم پر نواز شریف کے اثاثوں کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی تھی۔

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، عدالت نے نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نیب نے نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کیا تھا جو احتساب عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں، بنک اکاونٹس سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کیا گیا تھا۔ نیب نے اکٹھی کی گئی تفصیلات ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، نجی بنک، شیخوپورہ اورمری انتظامیہ سیطلب کی تھیں۔

نواز شریف کے نام پر لاہور میں 1550 کنال سے زائد زرعی اراضی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نواز شریف کے زیر استعمال مرسیڈیز، لینڈ کروزر، دو ٹریکٹرزکا بھی ریکادڈ حاصل کیا گیا ہے،جس پر کارروائی کی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق لاہور کے نجی بینک میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام ملکی اور غیر ملکی اکاونٹ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔ مری میں نواز شریف کے نام بنگلہ اور شیخوپورہ میں زرعی اراضی بھی سامنے آئی ہے۔ نیب نے تمام معلومات احتساب عدالت کے روبرو پیش کی تھیں۔

Related Posts