احتساب عدالت کا توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

راولپنڈی : احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے تاحیات سربراہ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا حکم دے دیا۔ درخواست نیب کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کی درخواست پر احتساب عدالت نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے چئیرمین ایس ای سی پی کو نواز شریف کے شئیرز فروخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں حکم دیا ہے کہ جس جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ  نواز شریف کی اراضی فروخت کرکے 60 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں، جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ نوازشریف کی گاڑیاں پولیس کے ذریعے پکڑ کر 30 دن کےاندر نیلام کی جائیں، اور نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کی جائیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے، اور ان کی کیس میں مسلسل غیر حاضری کو بنیاد بنا کر نیب نے  احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام ملک میں موجود تمام جائیدادیں نیلام کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

عدالت نے ای ٹی او لاہور اور اسلام آباد کو نواز شریف کی 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹر بھی فروخت کرنے کا حکم دیا اور ان کے 8 بینک اکاونٹس میں موجود رقوم قومی خزانے میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

 نوازشریف کی جائیدادوں کی تفصیلی رپورٹ

نیب کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق نواز شریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 ، حدیبیہ پیپر ملز میں 3 لاکھ 43 ہزار 425، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48 ہزار 606 شیئرز ہیں۔

سابق وزیر اعطم نواز شریف کے مختلف 5 ملکی نجی بینکس اور 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس ہیں، ان کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں، غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مری اور چھانگہ گلی کےگھر کی ضبطگی پر نواز شریف کی صحبزادی مریم نواز نے اعتراض کر رکھا ہے۔

Related Posts