کراچی : پاکستان کے معروف مزاح نگار اور مصنف اطہر شاہ خان عرف جیدی اتوار کے روز فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔
رام پور میں پیدا ہونیوالے اطہر شاہ خان اپنے خاندان کے ساتھ 1947 میں ہندوستان سے ہجرت کرکے لاہور پہنچے تھے ۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹر زکیا۔
جیدی کے نام سے مشہور اطہر شاہ خان ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ادبی حلقوں میں بھی مشہور تھے۔ اطہر شاہ خان ٹی وی اور اسٹیج پراداکاری کے لئے مشہور اور ایک بہترین مصنف تھے۔
انہوں نے بحیثیت مصنف ریڈیو پاکستان میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 20 سالوں کے دوران 700 ڈرامے کیے جس میں ان کا سب سے مشہور سیریل جیدی کے سنگ تھا۔
انہوں نے پی ٹی وی اور این ٹی ایم پر بھی کام کیا اورجیدی کے نام سے شہرت حاصل کی۔
مزید پڑھیں: قادیانیوں کی جانب سے ٹی وی میزبان وقار ذکاء کو مناظرے کا چیلنج