ملیر ندی لنک روڈ پر حادثات، آئل ٹینکرز مالکان نے احتجاجاً ٹینکرز کھڑے کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیر ندی لنک روڈ پر حادثات، آئل ٹینکرز مالکان نے احتجاجاً ٹینکرز کھڑے کرنے کا اعلان کردیا
ملیر ندی لنک روڈ پر حادثات، آئل ٹینکرز مالکان نے احتجاجاً ٹینکرز کھڑے کرنے کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ حکومت کی عدم توجہ کے باعث لنک روڈ ملیر ندی ڈملوٹی نمبر 8 پرحادثات معمول بن گئے، ایک ہی مقام پر 456 گاڑیوں کے حادثات کا شکار ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

آئل ٹیکرز مالکان نے تیل کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔سڑک اور پل کی مرمت مکمل ہونے تک ٹینکرز کھڑے کرنے کا اعلان کردیا۔ پل کی خستہ حالی اور ٹوٹی پھوٹی سڑک کے باعث گاڑیاں خصوصاََ آئل ٹینکرز بد ترین حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔

ان حادثات میں سینکڑوں ڈرئیورز اور کلینر بھی زخمی ہوچکے ہیں۔ خصوصاََ بارشوں کے دنوں میں یہاں پانی جمع ہونے سے سڑک کے گڑھے اور کنارے نظر نہیں آتے جس سے سنگین نوعیت کے حادثات ہوتے ہیں۔سندھ حکومت کو آئل ٹینکرز مالکان نے متعدد درخواستیں کیں ہیں تاہم ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ ہماری ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے اجلاس ہوا ہے اور اس اجلاس میں ہمارے نقصان کا تخمینہ اربوں روپے لگایا گیا ہے، یہ نقصان مالی ہے جبکہ ہمارے مزدوربھی زخمی ہوئے ہیں۔

شمس شہوانی نے بتایا کہ ہم نے کافی مرتبہ سندھ گورنمنٹ سے کہا ہے۔ان میٹنگز میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر احکام بالا بھی موجود تھے۔ ہم نے انہیں کہا کہ اس پل کو مرمت کروایا جائے اور گاڑیوں کے لیے کھول دیا جائے۔مگر ابھی تک اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر جلد از جلد اس پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو سپلائی بند کر کے پرامن احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مزید نقصان برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روڈ کے مرمت ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ گزشتہ دو روز قبل ہماری گاڑی گری ہے،جسمیں تیل سمیت بہت نقصان ہوا ہے۔ٹیکس ادا کرنے والے ٹرانسپورٹرز نقصان بھی برداشت کریں ایسی نا انصافی قبول نہیں کریں گے۔

Related Posts