پاکستان کے معروف سنگر ابرار الحق کی گاڑی کو شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آگیا ہے جس کے دوران ان کا بھتیجا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مشہورومعروف گلوکار ابرار الحق کی گاڑی دھند کی وجہ سے گکھڑ کے قریب ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں تحریکِ انصاف کے رہنما ابرار الحق اور دیگر اہلِ خانہ محفوظ رہے تاہم ابرار الحق کا بھتیجا زخمی ہوگیا۔
افسوسناک حادثے کی اطلاع ملنے پرریسکیو حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ابرار الحق کے بھتیجے کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور مشہور گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ ابرار الحق نے کہا کہ وائرس میرے جسم میں شاید سانس یا خوراک کے ذریعے داخل ہوا جبکہ میں وائرس کی روک تھام کیلئے تمام تدابیر پر عمل کر رہا ہوں۔
سہارا ویلفیئر ٹرسٹ کے روحِ رواں و معروف گلوکار ابرار الحق نے گزشتہ برس میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کریں، کیونکہ ایک ڈاکٹر ہی واضح طور پر بتا سکتا ہے کہ کون سا گھریلو ٹوٹکا آپ کیلئے فائدہ مند یا مضر ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں: کورونا سانس یا خوراک کے ذریعے میرے جسم میں داخل ہوا۔ابرار الحق