شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا بم حملہ، 2 اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ،جوان زخمی، آئی ایس پی آر
افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ،جوان زخمی، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے بم کے ساتھ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں  فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

یہ افسوسناک حملہ وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کیا گیا جبکہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بم دھماکے میں  صوبیدار عزیز اور لارنس نائیک مشتاق شہید ہو گئے۔

شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی دستوں کے معمول کے گشت کے دوران دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم استعمال کرتے ہوئے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افسران شہید ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران سرحد کے نزدیک ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے، جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ماہ پاک فوج کے جوان پیٹرولنگ کی ڈیوٹی سرانجام دے کر واپس آرہے تھے کہ دہشت گردوں نے راستے میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ

Related Posts