لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں شاہدرہ کے قریب پل سے نیچے گرگئیں،حادثے کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا جس سے لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ اسٹیشن پر امدادی کرین روانہ کردی گئی ہے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شالیمار ایکسپریس ایک مسافر ٹرین ہے جو روزانہ پاکستان ریلوے کراچی اور لاہور کے درمیان چلتی ہے۔ 1,286 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں تقریباً 18 گھنٹے اور 40 منٹ لگتے ہیں۔