تیزرفتار ٹینکر اور موٹر سائیکل کا تصادم، 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوکاڑہ، شدید آندھی کے باعث مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
اوکاڑہ، شدید آندھی کے باعث مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

شہرِ قائد میں تیز رفتار ٹینکر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک ایکسیڈنٹ کراچی کے جام صادق پل پر ہوا جہاں ٹینکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے 1 خاتون اور 2 مرد حضرات جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں سے 1 خاتون ہیں جبکہ عبداللہ اور اللہ ڈوایا نامی 2 افراد کراچی کے رہائشی ہیں۔ تینوں میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہرِ قائد میں ٹرک، ٹرالر اور بسوں سمیت ہیوی گاڑیوں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث 5 ماہ میں 100 موٹر سائیکل سوار کچلے گئے۔

کراچی کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، خصوصاً بڑی گاڑیوں کی تیز رفتاری یا موٹر سائیکل سواروں کی بے احتیاطی سے حادثات ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہیوی ٹریفک کے ہاتھوں 5 ماہ میں 100 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Related Posts