شادی سےانکارکاانجام،کراچی میں تیزاب کردی کاایک اورواقعہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:محمودآباداخترکالونی میں شادی سےانکارپر29سالہ مریم ثناءپراسکےکزن شہزادنےتیزاب پھینک دیا،پولیس کےمطابق متاثرہ خاتون 2بچوں کی ماں تھی جس کی ایک ماہ قبل ہی طلاق ہوئی تھی۔

پولیس کاکہناہےکہ ملزم شہزاد متاثرہ خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھاجواپنےوالدین کےساتھ ثناءکےگھرآیااوراسکےشادی سےانکارکرنےپرملزم نےاس پرتیزاب پھینگ دیا۔

واقعےکےبعدمتاثرہ خاتون کوسول اسپتال کے برنز وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے،ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ تیزات گرنےکی وجہ سےمتاثرہ خاتون مریم ثناءکا40فیصدجسم جھلس چکاہے۔

دوسری جانب پولیس کامزیدکہناہےکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ محمود آباد میں متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،جس کےبعدملزم شہزاد کی گرفتاری کے لیےچھاپےمارےجارہےہیں۔

Related Posts