بلدیاتی اداروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی اداروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی
بلدیاتی اداروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی

کراچی: سر پر پڑی تو سندھ خصوصا” کراچی کے بلدیاتی اداروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی۔ محکمہ خزانہ نے بلدیاتی اداروں سے جاری مالی سال20_2019 کے ترقیاتی کاموں کی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

اس صورتحال کو دیکھ کر بلدیاتی ادارے بوکھلا گئے۔ بلدیاتی اداروں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ سندھ کے مختلف اضلاع نے نئے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز بھی کر رکھے ہیں۔

اسی طرح بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز بھی سامنے آچکے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ پہلے گزشتہ ترقیاتی کاموں کی تفصیلات فراہم کریں۔

نئے ٹینڈرز اسی وقت درست ہیں جب گزشتہ ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہوں۔ورنہ نئے ٹینڈرز سرکاری خزانے کو مالی نقصان پہنچانے کے زمرے میں آئیں گے صورتحال سے آگاہ بلدیاتی اداروں نے نئے مالی سال سے قبل ترقیاتی کام مکمل کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔

لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی سمیت سندھ بھر میں سڑکیں۔ سیوریج لائنیں ڈالی جا رہی ہیں۔ بلدیاتی اداروں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی نہیں کرتے۔نہ ہی علاقہ پولیس اس حوالے سے کاروائی کرتی ہے۔ کراچی کی 6 ڈی ایم سیز اور ضلع کونسل کراچی کی مختلف یوسیز میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

Related Posts