ملتان :ملتان کی بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے لیکچرار جنید حفیظ کو مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار سابق یونیورسٹی لیکچرار کو موت کی سزا کا حکم دیا۔
عدالت کی جانب سے سابق یونیورسٹی لیکچرار کو دیگر الزامات ثابت ہونے پر عمر قید اور 10 سال قید کا بھی حکم سنایا گیا اور ان پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سفارشات وزیراعظم کو ارسال