احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

 اسلام آباد کی احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر فریال تالپور اور عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کو اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے۔نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایک ملزم نے پلی بارگین کی درخواست کر دی، کیس پر کارروائی جاری ہے، ملزم یونس کو ڈواوی کینیڈا فرار ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: سفر پر پابندی، آصف زرداری کل احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے

عدالت نے کہاکہ کیس میں ابھی ملزمان کے نمائندے مقرر ہونے ہیں اور آصف علی زرداری کو بھی نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دینی ہے کیونکہ وہ علیل ہیں۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے جو مچلکے جمع ہونے ہیں وہ کم از کم 10لاکھ روپے کے ہونے چاہئیں۔

اس پر عدالت نے قرار دیا کہ مزید سماعت 7 جنوری کو ہی ہو گی اور اسی دن فیصلہ کیا جائے گا کہ آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے کون سی تاریخ مقرر کرنی ہے۔

Related Posts