نیا پاکستان ہے، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں تو مسئلہ ہی ختم ہو جائےگا،شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No one is satisfied with performance of PTI govt: PML-N leaders

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ایل این جی ریفرنس میں ن لیگی رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کرنے کے بعد سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگرملزمان کو عدالت پیش کیا گیا تاہم ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل حاضری سےاستثنیٰ کے باعث پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے چیئرپرسن اوگراعظمیٰ عادل، سابق چیئرمین سعید احمد کو حاضری یقینی بنانے کیلئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ایک مفرورملزم کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں کر سکتے، رپورٹ آ جائے پھر کارروائی آگے بڑھے گی۔

فاضل جج نے نیب سے مفرورملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ بھی طلب کی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی سے اختلافات کی تردید کی پھر شیخ رشید احمد کے بیان پرتبصرہ بھی کر دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیا پاکستان ہے، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں تو مسئلہ ہی ختم ہو جائےگا، نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا اب عوام بھگتیں، انہوں نے کہا کہ 70 روپے کلو آٹا بک رہا ہے،یہ اپنی ناکامی پر شرمندہ بھی نہیں ہیں، آٹا نہیں دے سکتے تو شرمندہ تو ہو جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر کہ ان کا اپنی تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تنخواہیں بڑھا دیں تو اچھا ہو گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان خود تو ٹیکس ادا نہیں کرتے، حکومت کا ہر دن پاکستان کی عوام پر بھاری ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اسمبلی چل نہیں رہی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کی تعیناتی پر بیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے کیونکہ اس کے بغیر معاملات چل نہیں سکتے۔

Related Posts