گھر کی چھت پر کھیلتے 10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، سفاک ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات تھمنے میں نہیں آ رہے، ایسے ہی ایک افسوس ناک واقعے میں ملزم نے دس سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنا لیا ہے۔

افسوسناک واقعہ لاہور میں پیش آیا، واقعہ سامنے آنے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ڈیفنس اے پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے ایس پی ڈیفنس  کے مطابق 10 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم عطاء الرسول کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

اے ایس پی ڈیفنس طارق محمود کا کہنا ہے کہ بچہ گھر کی چھت پر بارش میں نہا رہا تھا کہ ملزم عطاءالرسول بچے کو ورغلا کر اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے  بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق بچے کے والد رفاقت کی مدعیت میں ملزم عطاءالرسول کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Related Posts