خاتون سے زیادتی کا واقع شرمناک، حکومت کو جاگنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون سے زیادتی کا واقع شرمناک، حکومت کو جاگنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس
خاتون سے زیادتی کا واقع شرمناک، حکومت کو جاگنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس گلزار احمد کا لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقع پر سخت رد عمل سامنے آگیا،چیف جسٹس نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے شرمناک واقع قرار دیا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں چھ روزہ کمرشل اور اوورسیز کورٹس ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران کہا کہ ججز اور عدالتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا یہاں اکٹھا ہونا ہمارے سرمایہ کار اور کاروباری طبقے کے لئے بہترین اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کا بڑا انحصار سرمایہ کاری پر ہے۔ کاروباری معاملات میں مختلف مراحل پر مسائل پیدا ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔کاروباری معاملات عدالتوں میں آتے ہیں تاکہ انہیں حل کیا جا سکے۔ تاہم ان کا عدالتوں میں لٹک جانا مزید مسائل کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں بہترین عدالتی نظام موجود ہوتا ہے، وہاں سرمایہ کاری بھی زیادہ آتی ہے اور ملک ترقی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہم سرمایہ کاری میں اضافہ کے خواہشمند ہیں تو بہترین عدالتی نظام وقت کا تقاضا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے لاہور موٹروے پر گزشتہ روز خاتون کیساتھ زیادتی کے واقعے شدید مذمت کی اور اس واقع کو شرمناک قرار دیا۔انہوں نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو جاگنے کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت عام ہو چکی ہے۔ پولیس کی کمان غیر پیشہ ورانہ افراد کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔ امن وامان حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اس ضمن میں پولیس کا شفاف نظام وقت کہ اہم ضرورت ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی مداخلت کے باعث عوام کی جان ومال محفوظ نہیں، معصوم مسافروں کو ہائے وے پر سنگین جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالیہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات شرمناک ہے کہ ہائی وے پر شہریوں کی حفاظت کا موثر نظام ہی موجود نہیں ہے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

Related Posts