اسلام آباد: ریڈ زون میں پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے چوہدری خرم اور جج کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں KA 004 اور AOB992 کی نمبر پلیٹ والی 2 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے درمیان کراسنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔
KA 004 کی نمبر پلیٹ والی گاڑی تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم چلارہے تھے جب کہ دوسری گاڑی AOB992 کو ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر ڈرائیو کررہے تھے۔دونوں کے درمیان پیٹرول پمپ پر جھگڑا ہوا۔
دفتر خارجہ کی عمارت کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر دونوں گاڑیاں پہنچیں تو چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج کو تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے ایڈیشنل سیشن جج کے ناک کی ہڈی، ٹانگ کی ہڈی اور دانٹ ٹوٹ گئے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے اپنی جان بچانے کی خاطر چوہدری خرم کی ٹانگ کی جانب 3فائر کئے تاہم انہیں گولی نہیں لگی، تاہم موقع پر SHO تھانہ سکریٹریٹ پہنچے ہیں اور چوہدری خرم اور جج کو تھانہ میں شفٹ کیا گیا۔