پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے وفاقی وزیرِ خزانہ سمیت حکومتی عہدیداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو دفتر سے نکل کر عوام میں جانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیاسی رہنما اپنی ہی حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما ن لیگ عابد شیر علی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل! آپ دفتر سے نکلیں اور عوام میں جائیں۔
اے ٹی سی کے بعد سیشن کورٹ سے بھی عمران خان کی ضمانت منظور
حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی نے مزید کہا کہ لوگ ہمیں بد دعائیں دے رہے ہیں۔ عوام کی اتنی ہمت نہیں ہے کہ یوٹیلٹی بل ادا کرسکیں۔ وزیراعظم خدارا عوام دوست پالیسیاں بنائیں۔
سیلاب کی تباہ کاریوں سے 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، شیری رحمن