موٹروے زیادتی کیس، عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزاء کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

moterway rap case

راولپنڈی : موٹروے زیادتی کیس میں نیا موڑ آگیا، مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزاء کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی ،کیس میں خامیوں کا انکشاف، مجرموں کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوگیا۔

لاہور کی جیل میں گزشتہ دنوں موٹروے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان کو عمر قید پندرہ پندرہ سال سزا کے علاوہ پھانسی کی سزا بھی سنائی گئی، 50،50ہزار روپے جرمانے اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا ۔

مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے ،وکیل مجرمان کے مطابق اس کیس میں بہت ساری ایسی چیزیں چھوڑی گئی ہیں جس سے مجرمان کو مکمل طور پر فائدہ ملے گا۔

مزید پڑھیں:لاہور موٹروے زیادتی کیس کے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگاکو سزائے موت سنادی گئی

وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مجرموں کو ضمانت دے دی جائے گی اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ان دونوں مجرمان کو باعزت بری کر دیا جائے گا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مجرمان اس کیس کے مجرم نہیں اس کیس کو فائلز میں دبانے کے لیے یہ سب ڈراما کیا گیا ہے۔

Related Posts