عبد اللّٰہ کادوانی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے سیزن 2 کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبول پاکستانی ڈرامہ سیریل تیرے بن کی گزشتہ روز آخری قسط نشر ہوئی۔

ڈرامے کے اختتام میں میرب اور مرتسم کے درمیان تمام تنازعات ختم کردیے گئے اور ایک اچھا اختتام دکھایا گیا، تیرے بن کی شاندار کامیابی پر ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے اس کے سیزن 2 کا اعلان کردیا۔

انہوں نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامے کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ تیرے بن کا غیر معمولی سفر پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں بے مثال سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچا،تیرے بن کو سب سے بڑا بلاک بسٹر بنانے پر ہم اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdullah Kadwani (@abdullah.kadwani)

انہوں نے لکھا کہ میں اور اسد قریشی دنیا بھر کے ناظرین کا ہمارے ڈرامے کو بے پناہ محبت دینے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ڈرامے کی شاندار کامیابی کی وجہ اسد قریشی کی قیادت ہے۔

عبداللہ کادوانی نے لکھا کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی شاندار پرفارمنس کو سلام جنہوں نے اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے اور ان کے غیر معمولی ٹیلنٹ اور جادوئی آن اسکرین کیمسٹری نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی، مرتسم اور میرب کی کہانی کو اور بھی ناقابل فراموش بنا دیا۔

انہوں نے ڈرامے کی شاندار کامیابی پر ہدایتکار سراج الحق، رائٹر نوران مخدوم اور پوری کاسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ کے آخر میں عبداللہ کادوانی نے ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت اور حوصلہ افزائی کے جواب میں ڈرامے کے دوسرے سیزن کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے متعدد ملکوں کی اسکرینوں پر راج کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

Related Posts