معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا 94واں یومِ پیدائش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا 94واں یومِ پیدائش
معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا 94واں یومِ پیدائش

کراچی: ملک کے مشہورومعروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا 94واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے جن کی انسان دوستی، ہمدردی اور ملنساری نے پاکستان سمیت ساری دنیا میں جذبۂ حب الوطنی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے رجحان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

قیامِ پاکستان سے قبل بھارتی گجرات میں 28 فروری 1928 کو جنم لینے والے عبدالستار ایدھی ناغہ کیے بغیر کئی کئی گھنٹوں تک سماجی فلاح و بہبود میں مصروف رہتے تھے جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کا نام گنیز بک آف ورلڈر یکارڈ میں بھی درج کرایا۔ 

یہ بھی پڑھیں: 

عبدالستار ایدھی کے پاکستان پر احسانات

معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی اپنی طبیعت کی سادگی، صاف گوئی اور بے باکی کے باعث عوام و خواص میں یکساں مقبول تھے جبکہ سن 2016ء میں عبدالستار ایدھی کی وفات وطنِ عزیز کیلئے بھاری خسارے کا پیغام لائی، جنہیں آج بھی یاد کیا جارہا ہے۔

آخری دم تک ملک و قوم کی خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایمبولینس سروسز، شیلٹر ہومز اور یتیم خانوں سمیت عوام کی خدمت کیلئے طرح طرح کی خدمات مہیا کیں جو آج بھی جاری و ساری ہیں۔

شہرِ قائد سمیت ملک بھر میں اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں عبدالستار ایدھی کے چاہنے والے موجود ہیں، ان کا یومِ پیدائش انتہائی عزت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ قوم عبدالستار ایدھی کے احسانات کبھی نہیں بھولے گی۔ 

Related Posts