اسلام آباد: ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں چھ افراد کے ہاتھوں جان کی بازی ہارنے والے عبدالرحیم عباسی کے ورثا بروز اتوار مورخہ 23 تاریخ باڑیاں میں احتجاج کریں گے۔
عبدالرحیم عباسی کے ورثاء نے کہا ہے کہ تھانہ بکوٹ کے پولیس اہلکاروں نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا، ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے ہماری دادرسی نہیں کی جا رہی ہے۔
چھ بندوں نے عبدالرحیم عباسی کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا مگر پولیس کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ پولیس نے رشوت لے کر ہمارا کیس خراب کیا اور اب چھ بندوں میں سے چارقبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں جبکہ دو تاحال نامعلوم ہیں۔
ورثاے کا کہنا تھا کہ ہم اتوار کو بھرپور احتجاج کریں گے، ورثاء نے مطالبہ کیا کہ پولیس کے رویے پر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور فی الفور قاتلوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے۔
مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزویڈیوزوائرل کرنے والے دو ملزمان پولیس نے دھر لئے