پاکستان اور امریکا صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینگے۔عبدالقادر پٹیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور امریکا صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینگے۔عبدالقادر پٹیل
پاکستان اور امریکا صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینگے۔عبدالقادر پٹیل

واشنگٹن: وفاقی وزیرِ قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی محکمۂ خارجہ کے زیرِ اہتمام یو ایس پاکستان ہیلتھ ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا حفاظتی ٹیکوں، غذائیت، زچہ و بچہ کی صحت کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلے پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت، پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

خطاب  کے دوران وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ دونوں ممالک نے پاکستان میں بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کورونا کی 6 کروڑ 15 لاکھ ویکسین اور بچوں کیلئے 1کروڑ 60لاکھ ویکسین دینے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ ہم حفاظتی کٹس اور وینٹی لیٹرز سمیت دیگر طبی آلات کی فراہمی پر بھی امریکی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ کورونا سے جنگ کے دوران پاک امریکا تعاون نے واضح کیا کہ صحت کے شعبے میں مضبوط شراکت داری بیماریوں کے خلاف ڈھال بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعاون سے لاکھوں قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈا کے تحت امریکا پاکستان میں نئے پروگرامز شروع کرے گا۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور ڈریپ کے درمیان تعاون مضبوط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 

Related Posts