وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر ریاست مدینہ کی توہین کر رہے ہیں، عبد الغفور حیدری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
abdul ghafoor haidri
حکومت نے مولانا غفورحیدری کوڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر ریاست مدینہ کی توہین کر رہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں فیصلہ آیا ہے ملک میں بھونچا ل آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے اجلاس میں پرویز مشرف کی سزا کے حوالے سے مشاورت ہو گی، سابق صدر پرویز مشرف کی سزا اور ڈی چوک پر لاش لٹکانے کے بارے کوئی مفتی بتا سکتا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر ریاست مدینہ کی توہین کر رہے ہیں، وزیراعظم ملک میں اشتعال برپا کرنا چاھتے ہیں قوم مضطرب ہے۔ ملک بھر کے علما کرام جمعہ کے خطبات میں توہین امیز کلمات کے خلاف قراردادیں پاس کریں اور سڑکوں پر نکل آئیں۔

Related Posts