سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی بہن صبا پٹودی نے بھی اپنے بھائی کے ساتھ ہونے والے واقعے پر ردعمل دیا ہے۔
جیولری ڈیزائنر صباپٹودی نے سیف علی خان پر حملے پر اپنی حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے اس حادثے کے بارے میں سن کر دھچکا لگا لیکن وہ اپنے بڑے بھائی پر اس بات پر فخر محسوس کرتی ہوں کہ سیف نے چور سے اپنے خاندان کی حفاظت کی۔
انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ بچپن کی تصاویر شیئر کیں اور اس کے ساتھ ایک طویل نوٹ بھی لکھا۔
صبانے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، “میں اس عجیب واقعے کے بعد حیرت میں ہوں اور بحالی کی کوشش کر رہی ہوں لیکن میں آپ پر فخر محسوس کرتی ہوں بھائی۔ جس طرح آپ نے خاندان کا خیال رکھا اور مضبوطی سے کھڑے رہے۔
ملائکہ اروڑا کی دلکش ساڑھی میں بولڈ تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
ابا آپ پر بہت فخر محسوس کریں گے۔ میں بھی فخر محسوس کرتی ہوں۔ جلد صحت یاب ہو جاؤ۔ ہم آپ کو وہاں یاد کر رہے ہیں۔ میں جلد آپ سے ملوں گی۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔