اے بی ڈی ویلیئرز بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے بی ڈی ویلیئرز بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے
اے بی ڈی ویلیئرز بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز سامنے آگئے۔

اے بی ڈی ویلیئرز کا اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہے، جب میں نے پہلی بار بابرکو دیکھا تھا تو تب ہی کہہ دیا تھا کہ یہ لڑکا کھیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا سامنے آنا حوصلہ افزا بات ہے۔بابر اعظم پاکستان کی کامیابیوں میں شاندار اضافہ ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ہمیشہ سے مشکلات کا شکار رہی ہے اور اسے ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا ہے تاہم اب محسوس ہوتا ہے کہ بابر اور رضوان کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ میں مستقل مزاجی آئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹیموں پر ہمیشہ ایسا مشکل وقت آتا ہے جب اس کے اہم بلے باز فارم میں نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا

واضح رہے کہ حالیہ کچھ میچز میں خراب پرفارمنس پر قومی کپتان کو تنقید کا سامنا ہے اس دوران بعض سابقہ کھلاڑیوں نے بابر کی حمایت اور حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔جبکہ بعض کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts