کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین اور اہلیہ دانیہ شاہ کے مابین علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کا ساتھ چھوڑنے والے عامر لیاقت کو دانیہ شاہ نے بھی چھوڑدیا۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے چند روز قبل اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے طلاق کی خبر پوسٹ کرتے ہوئے اُس پر بکواس لکھا تھا بعدازاں انہوں نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں دانیہ شاہ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا تھا کہ ہماری طلاق نہیں ہوئی ہے۔
حال ہی میں دانیہ شاہ نے طلاق کی خبروں پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ عامرلیاقت کی ہیں، اُن کے درمیان کوئی طلاق نہیں ہوئی ہے ، وہ دونوں ایک ہیں۔
واضح رہے کہ فروری 2022 میں عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے دانیہ شاہ سے شادی کرلی ہے جن کی عمر 18 سال ہے اور وہ نجیب الطرفین یعنی ماں اور باپ دونوں کی طرف سے سید ہیں۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سدرہ اقبال کی شادی سے متعلق کیا رائے ہے؟